fbpx

Riyazul Saliheen | ریاض الصالحین

0 Ratings

اس میں عام آدمی کودرپیش تمام مسائل کا حل قرآن کریم کی آیات اور منتخب صحیح احادیث کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے عبادات سے لے کر معاملات تک اور معاشرت سے لے کر سیاسیات تک، زندگی کے تمام اہم شعبوں کے لیے قرآن و حدیث سے جس طرح رہنمائی مہیا فرمائی گئی ہے،

Add to BookShelf

Overview

اس میں عام آدمی کودرپیش تمام مسائل کا حل قرآن کریم کی آیات اور منتخب صحیح احادیث کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے عبادات سے لے کر معاملات تک اور معاشرت سے لے کر سیاسیات تک، زندگی کے تمام اہم شعبوں کے لیے قرآن و حدیث سے جس طرح رہنمائی مہیا فرمائی گئی ہے، اس نے اسے اسلامی لٹریچر میں ایک نمایاں اور ممتاز مقام عطا کیا ہے اور اسی وجہ سے اسے ہر طبقے میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ یہ ایک بہترین تبلیغی نصاب ہے جو قرآنی آیات اور صحیح احادیث سے مزین ہے اور ضعیف و موضوع روایات اور من گھڑت قصے کہانیوں سے پاک، جو اس لائق ہے کہ عوام اسے حرز جاں اور آویزۂ گوش بنائیں۔ یہ ایک ضابطہ حیات ہے جس کی روشنی میں ایک مسلمان اپنے شب و روز کے معمولات مرتب کر سکتا ہے اور ایک ایسا آئینہ ہے جس کو سامنے رکھ کر اپنے اخلاق و کردار کی کوتاہیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کی اسی اہمیت کی وجہ سےعربی زبان میں اس کی متعدد شروع لکھی گئی ہیں اور اردو زبان میں بھی اس کے متعدد تراجم ہوئے ہیں۔ان میں سے زیر تبصرہ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین ﷾ کا ترجمہ بمع مختصر فوائد انتہائی اہم ہے۔ یہ اردو ترجمہ نہایت آسان ، دلکش اور عام فہم ہے ۔ہر حدیث کا ٹھیک ٹھیک مفہوم اجاگر کرنے کےلیے اس کی جامع شرح بھی لکھی گئی ہے۔اس عظیم کتاب کےزیر نظر جدید ایڈیشن میں احادیث کے فوائد میں مزید اضافے ،تخریج وتحقیق اورراویوں کےمختصر حالات زندگی بھی درج ہیں جس سے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔یہ کتاب احادیث نبویہ پرمشتمل بیش قیمت خوبصور ت تحفہ ہے

BOOK DETAILS
  • Hardcover: NA
  • Publisher: NA
  • Language: NA
  • ISBN-10: NA
  • Dimensions: NA
Customer Reviews

Average customer rating

0 Ratings
Be the first to review “Riyazul Saliheen | ریاض الصالحین”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

There are no reviews yet.

Registration

Forgotten Password?