fbpx

Harf Harf Haqiqat / حرف حرف حقیقت

0 Ratings

حرف حرف حقیقت واصف علی واصف ———————————————————————————- اس کتاب کا عنوان یعنی ”حرف حرف حقیقت“ واصف علی واصف نے خود ہی تجویز کر دیا تھا۔ ان کی اس انداز کی کتب کے سہ لفظی عنوانات جز اور کل کے وصل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس داستان وصل کو خوبصورت علامات کے پیرائے میں بیان کیا

Add to BookShelf

Overview

حرف حرف حقیقت
واصف علی واصف
———————————————————————————-
اس کتاب کا عنوان یعنی ”حرف حرف حقیقت“ واصف علی واصف نے خود ہی تجویز کر دیا تھا۔ ان کی اس انداز کی کتب کے سہ لفظی عنوانات جز اور کل کے وصل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس داستان وصل کو خوبصورت علامات کے پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ صوفیانہ ادب کا محور و مرکز یہی داستان رہی ہے اور دور حاضر کے صوفی باصفا بے مثل درویش اور صاحب اسلوب ادیب واصف علی
واصف نے بھی اسی روایت کو نئی آب و تاب کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔
———————————————————————————-
ستاروں کی گذر گاہیں ماپنے کے بجائے ہم اس احسان کا جائزہ لیں جو ہم پر کیا گیا ہے ۔

اس وسعت کا احساس کریں جو ہمیں عطا ہوئی ،
اس تعلق کا شکر ادا کریں جو ہمیں نصیب ہوا ۔

انوکھا ، نرالا ، وسیع تعلق ۔

اصل وسعت یہی وسعت ہے ۔

اپنی ہستی اور اس کا مدعا سمجھنا اپنے خالق کو پہچاننا ۔

اپنے رازق سے با خبر رہنا ۔

اپنے ہونے سے آشنا ہونا اور اپنے نہ ہونے سے قبل از وقت آگاہ ہونا ۔

باقی سب وسعتیں حجاب ہیں ۔

قابلِ دریافت اور قابلِ عزت صرف وسعت انسان ہے ۔
وسعت قلب ہے ۔

وسعت زمین و افلاک اپنی جگہ لیکن وسعتِ دل کی کیا بات ہے ۔

جس میں وسعتیں پیدا کرنے والے وسیع عرش و کرسی رکھنے والے خالق کا وسیع جلوہ سما سکتا ہے ۔

دلِ بینا پر باقی سب وسعتیں اور فاصلے نثار ، یہی ہے حاصلِ ہستی اور یہی ہے مدعائے حیات ۔

واصف علی واصف ” حرف حرف حقیقت “

BOOK DETAILS
  • Hardcover: NA
  • Publisher: NA
  • Language: NA
  • ISBN-10: NA
  • Dimensions: NA
Customer Reviews

Average customer rating

0 Ratings
Be the first to review “Harf Harf Haqiqat / حرف حرف حقیقت”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

There are no reviews yet.

Registration

Forgotten Password?